
فوٹو:سوشل میڈیا
عدالت نے جج جسٹس آصف کے بیٹے ابوذر کی گاڑی کے ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے مقدمے میں تحریری حکمنامہ جاری کردیا ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کے تحریری حکمنامے کے مطابق دونوں بچیوں کے ورثاء نے ملزم کو اللہ کے نام پر معاف کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی کاروائی کے دوران ایک بچی کے بھائی عدنان تجمل اور دوسری بچی کے والد غلام مہدی عدالت میں پیش ہوئے ۔
ورثاء کی جانب سے صلح کے بیان حلفی عدالت میں جمع کرائے گئے ، جن میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے باہمی رضامندی سے ملزم کو معاف کیا ہے ۔
حکمنامے کے مطابق ورثاء نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر بعد ازاں ملزم کو رہا یا بری کیا جاتا ہے ، تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔






