افغان طلبہ کو پاسپورٹ اور ویزہ نہ ہونے پر داخلہ عمل سے خارج نہ کیا جائے ، عدالت کا حکم

فوٹو: ایل ایس نیوز

پشاور ہائیکورٹ نے افغان طالبہ کے میڈیکل کالج داخلے سے متعلق درخواست پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان طلبہ کو پاسپورٹ اور ویزہ نہ ہونے پر داخلہ عمل سے خارج نہ کیا جائے ۔

عدالت نے واضح کیا افغان طلبہ کے لئے مخصوص نشستوں پر داخلے کے لئے افغان پاسپورٹ اور ویزہ ضروری ہے ۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پاک افغان بارڈر بند ہے اور پاسپورٹ کے حصول میں وقت لگے گا ، جبکہ درخواست گزار کو پاسپورٹ کی بنیاد پر داخلے سے محروم رکھا جارہا ہے ۔

پشاور ہائیکورٹ نے دونوں فریقین سے 30 دسمبر تک تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ خبریں۔