طلبہ تمام جامعات میں صوبے کے حقوق پر ڈیبیٹس منعقد کریں۔ وزیر اعلیٰ کا یونیورسٹی آف پشاور کے شعبہ اکنامکس کے اچانک دورے پر طلبہ سے خطاب۔

فائل فوٹو

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جمعرات کے روز یونیورسٹی آف پشاور کا شعبہ اکنامکس کا اچانک دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے کمپیوٹر لیب کی اپ گریڈیشن سمیت ، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس، اور ائی ایم سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سولرائزیشن کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے کے تمام جامعات میں نوجوان صوبے کے حقوق پر ڈیبیٹس منعقد کریں، طلبہ صوبائی حقوق کے لیے کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں طلبہ کے لیے سکالر شپس پالیسی اور خصوصی مالی پیکجز شامل کیے جائیں گے، صوبائی حکومت انٹرنشپ پالیسی پر کام کررہی ہے جس سے طلبہ کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔

وزیر اعلی نے یونیورسٹی ہاسٹل میں مقیم طلبہ کو رعایتی نرخوں پر کھانا فراہم کرنے کے لیے تجاویز بھی طلب کرلی۔

متعلقہ خبریں۔