ہری پور ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، وزیر اعلی سہیل آفریدی کا انکوائری کا فیصلہ ‎

فوٹو: ایل ایس نیوز

ہری پور ضمنی الیکشن این اے 18 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انکوئری کا فیصلہ

‎وزیر اعلی کے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے ضمنی الیکشن میں کلاس فور سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک کی مکمل انکوائری کا اختیار پارٹی کو دے دیا ، اور کسی بھی افسر کے ملوث ہونے پر سخت تادیبی کاروائی ہوگی ۔

‎ان کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت ملازمین اور افسران دھاندلی میں ملوث نہیں ، لیکن پھر بھی شفافیت کے لیے انکوائری کررہے ہیں ، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بیھج رہے ہیں ۔

‎تفصیلات کے مطابق پریزائڈنگ افسران کے بیانات اور بیان حلفی قلمبند کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں۔