انعامی ٹکٹ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

فوٹو: سوشل میڈیا

ڈی پی او چارسدہ کی ہدایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو انعام کا لالچ دے کر ٹکٹ کے ذریعے عوام کو لوٹنے والا گروہ کو گرفتار کر لیا ۔

‎ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان شہریوں کو جھانسہ دے کر انعامی سکیم کا جھوٹے دعوے کرکے ٹکٹ فروخت کر پیسے بٹور رہے تھے ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مشتبہ گروہ کے ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر دیا ، جبکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

‎پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اس قسم کے فراڈ میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

‎پولیس حکام نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مشکوک افراد اور اس طرح کے سرگرمیوں کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں ۔

متعلقہ خبریں۔