
فوٹو : سوشل میڈیا
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پشاور اطلاعات سیل میں عمران خان سے روا رکنے والے سلوک سے متعلق پپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات روکنا قانونا ناممکن ہے۔عمران خان احتجاج کی کال نہ دیں صرف اسی وجہ سے ملاقات نہیں کرنے دیں رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عام قیدی کی آسائش بھی نہیں دی جارہی۔ یہ ارٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔ بین الاقومی منڈیلا رولز کے مطابق آپ کسی قیدی کے پندرہ دن سے زیادہ ملاقات بند نہیں کرسکتے۔
نئی منتخب وزیر اعلی سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کرنے سے ساتھ مرتبہ روکا گیا۔
کہا اسی جیل میں نواز شریف سے روزانہ کی بنیاد پر لوگ ملتے تھے اور کھانا گھر سے آتا تھا۔
حکومت اور اسٹبلیشمنٹ کو عمران خان کی مقبولیت کا اتنا خوف ہے کہ کہی لوگ جمع نہ ہوجائے اڈیالہ کے سامنے۔ کہا ان حالات سے عمران خان کمزور ہوگا یہ آپ کی بھول ہے، اس سے خان اور پارٹی مزید مضبوط ہورہی ہے۔










