
میڈیا : سوشل میڈیا
پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان کے بہنوں کے ساتھ گزشتہ روز جیل کے باہر روا رکھا جانے والا رویہ لاقانونیت کی انتہاء ہے ۔ ان کے مطابق جیل مینول کے تحت ملاقاتیں عمران خان کا حق ہیں ۔
سابق سپیکر نے کہا کہ عدالت کے فیصلوں کا احترام نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے ، انہوں نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور شاہد خٹک کی گرفتاریوں کی بھی شدید مذمت کی اور سوال اٹھایا کہ ان رہنماؤں نے کون سا غیر آئینی کام کیا تھا ۔
پی ٹی آئی رہنماء کے مطابق فارم 47 کی حکومت عوامی مینڈیٹ سے محروم ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ 1973 کے آئین کو اپنی اصل شکل میں بحال کیا جائے ۔اور تمام بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے ۔
اسد قیصر نے اعلان کیا کہ اپوزیشن جماعتوں ، وکلاء اور میڈیا کو شامل کرکے ایک قومی کانفرنس بلائی جارہی ہے ، تاکہ آئینی حقوق اور جمہوریت کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے ، انہوں نے مذید کہا کہ انصاف پسند ججز قومی ہیروز ہیں اور ان کا کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔











