فرانس کے ایک چھوٹے سے قصبے نے 3 ہزار 76 افراد کو اسمرفز کا لباس پہنا کر جمع کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیسری کوشش میں کامیابی حاصل کر لی۔
فرانس کے علاقے بریٹنی کے قصبے لاندیرنیو (Landerneau) نے اس سے قبل دو بار سب سے زیادہ لوگوں کو اسمرفز کے لباس میں اکٹھا کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی تھی۔
یہ قصبہ جرمنی میں 2019ء میں قائم کردہ 2 ہزار 762 افراد کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہا تھا۔