
فوٹو : ایل ایس نیوز
لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے لوئر دیر کے دورے کے دوران توانائی اور مواصلات کے متعلق اہم منصوبے کا افتتاح کیا ، دورے کے دوران انہیں مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی ۔
بریفنگ کے مطابق منصوبہ 21.1 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ، جو سالانہ207 ملین یونٹس بجلی پیدا کریں گا ، اس سے صوبائی حکومت کو سالانہ تقریباً 4 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے ۔
وزیر اعلی نے 1.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 18.5 طویل طورمنگ سے رزاگرام روڈ کا بھی افتتاح کیا ، سہیل آفریدی نے بتایا کہ صوبائی حکومت پن بجلی کے وسائل کو معاشی ترقی کا بنیادی ستون بنانے کے لیے طویل المدتی حکمتِ عملی پر کام کررہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف اور سستی توانائی کے منصوبے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کریں گے بلکہ صنعتی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔
وزیر اعلی نے بتایا کہ صوبے کی پہلی پاور ٹراسمیشن لائن بچھائی جا رہی ہے ، جس سے گیارہ ہائیڈرو منصوبوں کی بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی ، مزید کہا کہ پاور ہاؤسز سے پیدا ہونے والی بجلی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں عمران خان کے شروع کردہ منصوبے دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے ، کیونکہ عمران خان نے یہ منصوبے عوامی مفاد کے لیے شروع کئے بغیر اس بات کے پرواہ کئے کہ اس کا افتتاح کون کرے گا ۔











