
فوٹو: سوشل میڈیا
شادی کے چار سال بعد: کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں خوشی کی خبر
معروف بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وکی کوشل نے کچھ دیر قبل اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔
اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہماری خوشی کا بنڈل آ گیا ہے، بے پناہ محبت اور تشکر کے ساتھ، ہم اپنے بچے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ننھے شہزادے کی تاریخ پیدائش بتاتے ہوئے لکھا کہ اس کی پیدائش 7 نومبر 2025 کو ہوئی ہے۔
پوسٹ شیئر ہوتے ہی وکی کوشل کےساتھی فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے مبارک باد اور ننھے شہزادے کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
یاد رکھا جائے کہ 9 دسمبر 2021 کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی تھی۔

