
فوٹو: سوشل میڈیا
پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوہ سہیل آفریدی نے پیر کے روز محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضم شدہ اضلاع میں ضلعی اور تحصیل کمپلیکسز کے تعمیر کے لیے اراضی کے حصول کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سروسز فراہم کی جاسکے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں تاخیر کی کنجائش نہیں ہے۔ کہا نئے کمپلیسز کے قیام سے عوام کو بنیادی سہولیات ان کے دروازے پر فراہم ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کے مالی سال 2025-26 میں کل 2186 ترقیاتی منصوبے شامل ہے۔ جن کے لیے 520 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے اختتام تک 470 ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کی توقع ہے۔











