
فوٹو: سوشل میڈیا
بنگلہ دیش : بین الاقوامی جرائم کے ٹریبونل کا 15 فوجی افسران کی گرفتاری اور جیل بھیجنے کا حکم
بی بی سی کے مطابق ڈھاکہ بنگلہ دیش میں بین الاقوامی جرائم کے ٹریبونل نے جبری گمشدگیوں اور انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم میں ملوث 15 فوجی افسران کو گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے اخبارات کو ہدایات جاری کی ہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور دیگر مفرور ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹسس جاری کریں ۔
عدالتی کاروائی کے بعد چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ جیل حکام اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ گرفتار ملزمان کو کس جیل میں منتقل کیا جائے ۔
دوسری جانب گرفتار افسران کے وکیل بیرسٹر محمد سرور حسین نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکلان نے قانون کا احترام کرتے ہوئے خود کو عدالت کے حوالے کیا ہے ، وکیل کے مطابق یہ افسران بے گناہ ہیں جبکہ اصل مجرمان انڈیا فرار ہوچکے ہیں ۔
ان افسران کے خلاف جبری گمشدگی کے دو مقدمات زیر سماعت ہیں جب کہ قن میں سے بعض پر گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کے دوران قتل کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں ۔
رواہ ماہ آٹھ اکتوبر کو ٹریبونل نے گرفتاریوں کو عمل میں لانے کے لیے وارنٹس بھیجے تھے جس کے بعد آرمی نے 15 فوجی افسران کو تحویل میں لے لیا ہیں۔











