
Photo : VOA
پشاور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں امن کا نوبل انعام جیتنے والی ماریا کورینا 7 اکتوبر 1967 کو وینزویلا میں پیدا ہوئی۔ ماریا کورینا نے 2002 سے اپنے سیاسی کیرئیر ووٹ کی نگرانی کرنے والی تنظیم سوماتے (súmate) کی بنیاد رکھنے سے کی۔ ماریا کورینا سیاسی جماعت وینٹے وینزویلا ( vente venezuela) کی قومی رابطہ کار ہیں۔ 2012 میں وہ صدارتی پرائمری امیدوار تھی لیکن ہینرک کاپریلز ( Henrique capriles ) سے ہار گئی۔ 2014 کی وینیزویلا کے احتجاجی مظاہروں کے دوران وہ صدر نکولس مادورو ( Nicolàs Maduro ) کی حکومت کے خلاف مظاہروں کی تنظیم میں ایک نمایاں شخصیت تھی۔
اپنی جان کو سنگین خطرات کے باعث ماریا کورینا گزشتہ ایک سال تک خوفیہ زندگی گزارنے پر مجبور تھی، لیکن اس کے باوجود اپنا ملک چھوڑنے سے انکاری تھی۔ ان کی اس فیصلے نے لاکھوں لوگوں کو حوصلہ دیا۔
ماریا کورینا کو یہ اعزاز انہیں وینیزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے فروغ کے لیے ان کی انتھک جدوجہد اور آمریت سے جمہوریت کے منصفانہ و پرامن منتقلی کے لیے ان کے عزم اور کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
یاد رہے کہ نوبل امن انعام، ہر سال امن کے لیے نمایاں کام کرنے پر بلا امتیاز کسی ایک یا ایک سے زیادہ افراد کو اور بعض دفعہ اداروں کو بھی دیا جاتا ہے۔










