نامزد وزیر اعلی سہیل آفریدی کتنے اثاثوں کے مالک ؟

فوٹو : سوشل میڈیا

پشاور : ضلع خیبر سے تعلق رکھنے خیبر پختونخوہ کے نئے نامزد وزیر اعلی سہیل آفریدی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے اگئیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمع کی گئی دستاویزات کےمطابق سہیل آفریدی کے اثاثوں کی کل مالیت 5 لاکھ 78 ہزار روپے ہے۔

دستاویزات کے مطابق مالی سال 2023 میں سہیل آفریدی کے اثاثوں کی ګل مالیت 3 لاکھ 76 ہزار روپے تھی، جبکہ مالی سال میں ان اثاثوں میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔-

سرکاری دستاویزات کے مطابق نامزد وزیر اعلی کی ملکیت میں کوئی گھر یا کاروبار نہیں،ان کی ملکیت میں صرف فریج، واشنگ مشین اور دو بینک اکاؤنٹس شامل ہے۔

متعلقہ خبریں۔