
فوٹو: سوشل میڈیا
پشاور ( ایل ایس نیوز ) پاکستان میں فلسطین کے لئے موثر آواز سمجھے جانے والے سابقہ سینیٹر مشتاق احمد خان گلوبل سمود فلوٹیلا کے سفر کے دوران اسرائیلی حکام نے حراست میں لیا تھا جہاں کچھ دن حراست میں گزارنے کے بعد آج رہا ہوکر اردن پہنچ گئے۔
رہائی کے بعد ویڈیوں پیغام میں مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ قید کے دوران ہمیں کسی چیز تک رسائی نہیں تھی کہا ہمارے ہاتھوں ہتھکڑیاں باندی گئی ، پاؤ میں زنجیرے ڈالی گئی، ہماری اوپر کتے چوڑے گئے ۔ ہم نے اپنے مطالبات کے لیے تین دن تک بھوک ہڑتال بھی کی۔
اپنے ویڈیوں پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہوا ، پینے کی پانی ، نہ ہی دوائیوں تک رسائی تھی۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا ان ناکہ بندیوں کو ہم توڑینگے اور فلسطین کے آزادی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ بار بار جائیں گےاور غزہ کو بچانے کے لیے کوشش جاری رکھیں گے اور جو ظلم اور بربریت کے مجرم ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے ۔
کہا جلد پاکستان آونگا لیکن اپنے اس جدوجہد کو اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی تک جاری رکیھیں گے۔










