ایشیا کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشاورت کا آغاز کردیا

فوٹو : سوشل میڈیا

ایشیا کپ 2025 ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مشاورت کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے کیونکہ وہ کپتانی اور بیٹنگ میں توقعات پر پورا نہیں اترے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے دوران تھنک ٹینک نے اس بات پر بھی غور کی کہ بابر اعظم اور رضوان کو ٹیم میں واپس لایا جاۓ تا ہم حتمی فیصلہ ابھی تک نہ ہوسکا۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان کے ونڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں تبدیلی متوقع ہے کیونکہ پاکستان کو اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ونڈے انٹرنیشنل میں ہرایا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ونڈے میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے جس کا آغاز 28 اکتوبر سے پاکستان میں ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں۔