جج جو مرضی کرلیں عمران خان کو 50  سال سزا بھی سنا دیں اب کوئی فرق نہیں پڑتا ، علیمہ خان

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد: علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج جو مرضی کر لیں، عمران خان کو 10 یا 50 سال کی سزا بھی دیں، اب کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ عمران خان زبردست طریقے سے بے گناہ ثابت ہو چکے ہیں۔

‎علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر اتنے فضول اور احمقانہ مقدمات بنائے گئے ہیں کہ ان کا خیال تھا عمران خان ان کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے کیسز لڑیں یا اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کے لیے بیٹھیں، مسئلہ ان کو مجھ سے نہیں بلکہ اس بات سے ہے کہ ہم عمران خان کا پیغام لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔ عمران خان کا پیغام پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، اور ہم ان کا ایک ایک لفظ عوام تک ضرور پہنچائیں گے۔

‎عمران خان کی بہن نے کہا کہ اگر پیغام پسند نہیں آتا تو پیغام دینے والے کو بھی جیل میں ڈال دیں لیکن فکر نہ کریں ابھی بہنیں اور دیگر خاندان کے افرد بھی موجود ہیں جس جس کو جیل میں ڈالتے جائیں گے تو مزید اور آجائیں گے مگر عمران خان کا پیغام پہنچایا جاتا رہے گا

متعلقہ خبریں۔