وزیر اعلی خیبرپختونخوا ہائبرڈ نظام کے خاکی مالکان اور سیاسی نوکروں پر مشتمل گروہ کے سامنے بے بس  ،   ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے پر عوامی نیشنل پارٹی کا موقف سامنے آگیا ۔

فوٹو : سوشل میڈیا


‎اے این پی کے مرکزی ترجمان نے ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ہائبرڈ رجیم نے آئین کو معطل کردیا ہے اور وزیر اعلی کے پی کے خاکی مالکان اور سیاسی نوکروں کے سامنے مجبور دیکھائی دیتے ہیں ۔

‎انہوں نے اپنے پیغام میں کہا آئی جی پختونخوا نے وزیر اعلی کی واضح ہدایات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات پر اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے تمام سیکیورٹی اہلکار واپس بلا لیے ، اس اقدام سے نہ صرف وزیر اعلی کی یقین دہانی بے اثر ہوگئی بلکہ آئی جی کی سابقہ احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے جو کہ صوبائی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔

‎اے این پی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے یقین دلایا تھا کہ ایمل ولی کی سیکیورٹی کو برقرار رکھی جائے گی ، لیکن اس کے باوجود صبح تمام متعلقہ اہلکاروں کو لائن حاضر کردیا گیا ، وزیر اعلی اپنا مؤقف واضح کریں ۔


‎انہوں نے مزید کہا کہ ایمل ولی خان کے سیکیورٹی کے لیے نیا اور جامع لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاکہ اس طرح کی خلاف ورزیوں کے موثر جواب دیا جاسکے اور قیادت کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔

‎یاد رہے کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب چند روز قبل سینیٹ میں ایمل ولی خان نے آرمی چیف اور وزیر اعظم پر سخت تنقید کی تھی ۔

متعلقہ خبریں۔