ملٹری آپریشن روکنا ہمارے اختیار میں نہیں، مذاکرات ہی حل ہیں ، علی امین گنڈاپور – وزیراعلی کا قومی ٹیم پر بھی طنز

فوٹو : ایل ایس نیوز

‎پشاور( ایل ایس نیوز )-پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تیراہ واقعہ کی بھر پور مذمت کرتا ہو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا۔جو ہتھیار استعمال ہورہے ہیں بہت تشویش ناک ہے۔ کہا اس جنگ کا حل صرف اور صرف مزکرات ہیں ۔ جلد دہشتگردی کے خلاف یہ جینگ جیت کر دکھائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی علی امین گنڈاپور نے قومی ٹیم کے حالیہ کارکردگی پر بات کرتے ہوے کہا کہ ٹیم کے لگاتار ناکامی پر بہت دکھ ہوتا ہے۔ کہا پاک -بھارت میچ جنگ سے کم نہیں ہوتا، ٹیم ہر بار ہار جاتی ہے زرا زور لگائیں ۔

ساتھ ہی وزیر اعلی نے افغانستان سے متعلق سوال پر کہا تکہ بہت جلد افغانستان اپنا وفد بھجنگے۔ ان کے ساتھ ہمارا بارڈر ہے،اس لیے بات کرنا بہت ضروری ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے ملک کے اندر لاقانونیت ہے ہم اور ہمارے لیڈر پر بے جا ایف ائی آر درج ہے لیکن ہم جنگ لڑ رہے ہیں ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔

متعلقہ خبریں۔