انڈیا سے دوسری بار شکست کے بعد شیر افضل مروت کا ٹیم کو مشورہ ، امیدیں اب اندھوں کی ٹیم سے رکھنی چاہیں ۔ ‎

فوٹو: سوشل میڈیا

شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا سے بار بار ہارنے سے پوری قوم کو ہزیمت اٹھانی پڑرہی ہے ، اس لیے پی سی بی کو میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا چاہیے ۔

‎سابق رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اب ٹیم خیر سے واپس تشریف لے آئے اور توقع اندھوں کی ٹیم سے رکھنی چاہیے ، ٹیم کی ناقص کارکردگی نے پاکستانی عوام کو مایوسی میں مبتلا کردیا ہے ۔

‎پی سی بی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین چار سالوں سے ادارہ درست سمت میں نہیں جارہا ، پی سی بی کو چاہیے کہ سفارشات کے بجائے میرٹ پر لوگوں کو سامنے لے آئے ، کیونکہ قوم کی نظریں ان پر تھیں کہ یہ کامیابی کےجھنڈے گاڑ کے آئیں گے ۔

‎ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے انڈیا کے خلاف جنگ معرکہ حق میں آنکھیں اونچی ہوگئی ورنہ ٹیم نے تو مایوس ہی کیا ہے ۔

‎میچ کے دوران انڈیا کے کھلاڑیوں کی ہاتھ نہ ملانے کی تنازعے اور کپتان کی تقریر کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست سے ہٹ کر صرف کرکٹ کھیلنی چائیے ۔

متعلقہ خبریں۔