فوٹو: فیس بک
میری بات پر ناراض نہ ہو لیکن آج بھی ہم صحیح معنوں میں آزاد نہیں ہیں ، سپیکر بابر سلیم سواتی
پشاور ( ایل ایس نیوز ) صوبائی اسمبلی میں تقریب کے دوران سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ میری بات پر ناراض نہ ہو آپ کہنے کو آزاد ہے صحیح معنوں میں ہم پارلیمانی جمہوریہت کے تحت آزاد نہیں ہوئے ۔
انہوں نے اپنی صوبائی اسمبلی کے نمائندوں کے حوالے سے بتایا کہ یہ واحد ایوان ہے جہاں ہر مکتبہ فکر کے لوگ موجود ہیں ، جس میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ، انجینئر اور وکلاء شامل ہیں ۔
خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان میرا مرشد ہے اور میں اس کا سپاہی ہوں ، اور بانی پی ٹی آئی وہ آدمی ہے جو صرف رول آف لاء کی بات کرتا ہے ۔
سپیکر نے کہا کہ گورا بادشاہ تو چلا گیا لیکن بادشاہت کا سارا سسٹم آپ پر لاگو کرکے چھوڑ گیا ،
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری غلطی ہے کہ ہم پارلیمنٹیرینز اپنے اندر وہ جرات نہیں ڈالتے کہ ہم ان قوانین کو چیلنج کرے اور اپنے ملک کو لوگوں کی تمناؤں کے مطابق ٹھیک کریں ۔










