خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب سے گندم کی ترسیل کے خلاف قرارداد پیش

فوٹو : ایل ایس نیوز

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب سے گندم کی ترسیل کے خلاف قرارداد پیش

‎خیبرپختونخوا کے صوبائی اسمبلی میں 9 ستمبر 2025 کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی کی جانب سے پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی کے خلاف قرارداد پیش کی اور ایوان میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

‎قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب نے غیر آئینی طور پر گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کی ہے جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے

‎انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بارڈرز پر غیر قانونی چیک پوسٹ قائم کی گئی جو آئین کے آرٹیکل 151 کی خلاف ورزی ہے

‎انہوں نے واضح کر دیا کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب حکومت فوری طور پر گندم کی ترسیل پر پابندی ختم کرے ،اسمبلی میں تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی

متعلقہ خبریں۔