
فوٹو: ایل ایس نیوز
پشاور ہائیکورٹ نے پشاور اور ایبٹ آباد کے جوڈیشل افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس میں پائلٹ بنیادوں پر شام کی عدالتیں شروع کی جائیں گی۔ عدالتوں کا اوقات کار دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک مقرر کیا گیا جبکہ شام کی عدالتیں سول، رینٹ اور فیملی کیسز سنیں گی۔
مراسلے میں لکھا گیا کہ خواتین اور جووینائل ملزمان سے متعلق منشیات مقدمات بھی شام کی عدالتوں میں سنے جائیں گے۔










