بائیں ہاتھ کے معروف فاسٹ بولر کا اچانک ریٹائر منٹ کا فیصلہ

فوٹو: سوشل میڈیا

پشاور (9 ستمبر 2025) 2013 میں قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عثمان شینواری نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

یاد رہے کہ عثمان شینواری جنہوں نے پاکستان کے لیے 2013 میں ڈیبیو کیا تھا نے اس کے بعد پاکستان کے لیے ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جس میں مجموعی طور پر انہوں نے 47 وکٹیں حاصل کی۔

ان کی بہترین کارکردگی سری لنکا کے خلاف رہی جس میں انہوں نے ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں۔