سلمان خان کا بالی وڈ میں زندگیاں تباہ کرنے کے دعووں کا پلٹ کر جواب

فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔

بالی وڈ کی دنیا میں سلمان خان پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے ذاتی آنا کے سبب کئی اداکاروں کے کیرئیر کو نقصان پہنچایا اور انہیں ایک کامیاب اداکار بننے سےروکا۔

بگ باس 19 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے شہناز گل سے کہا کہ وہ کسی کا کیرئیر بنانے یا برباد کرنے کے کوئی ذمہ دار نہیں ہیں۔

اس موقع پر شہناز گل نے اپنے بھائی شہباز بدیشا کو وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر پروگرام میں متعارف کرایا اور کہا کہ میں ایک گزارش لے کر آئی ہوں، آپ نے بہت سے لوگوں کا کیرئیر بنایا ہے۔

اس پر بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے جواب دیا کہ کیرئیر بنانے والا میں نہیں، اوپر والا ہے حتیٰ مجھ پر تو یہ الزام بھی لگا ہے کہ میں نے کئی لوگوں کے کیرئیر تباہ کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا میں نے کسی کا کیرئیر تباہ کیا ہے، یہ میرے اختیار میں نہیں ہے، اگر میں کسی کا کیرئیر کھاؤں گا تو وہ میرا اپنا ہی کیرئیر ہوگا۔

متعلقہ خبریں۔