پشاور میں تلرزئی پل کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، تفتیش جاری

فوٹو: سوشل میڈیا

پشاور تھانہ مچنی گیٹ کی حدود تلارزئی پل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار صفدر خان کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول صفدر خان ولد اکبر خان سکنہ ترناب چارسدہ کی لاش تھانہ مچنی گیٹ کی حدود نزد تلارزئی پل موٹرکار سے کچھ فاصلے پر برآمد ہوئی۔مقتول پولیس پی اے ایس آئی تھانہ پہاڑی پورہ انوسٹی گیشن میں تعینات تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینیئر پولیس حکام، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش دیگر حکام سمیت موقع پر پہنچے اور پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے اہم شواہد اکٹھے کیئے جبکہ مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

پولیس اہلکار کے ورثاء تھانہ پہنچ گئے ہیں جن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا۔ عہدیداروں نے یقین دلایا کہ تحقیقات کے آگے بڑھتے ہی بروقت اپ ڈیٹس فراہم کئے جائیں گے۔

حکام نے ابھی تک حملے کے پیچھے محرکات کا تعین نہیں کیا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں۔