
فوٹو: ایل ایس نیوز
راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو میڈیا سے گفتگو کے دوران دو خواتین نے انڈہ مارا
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھی کہ اچانک دو نامعلوم خواتین نے ان پر انڈہ پھینک دیا ۔ جس کے بعد کارکنان نے خواتین کو پکڑ لیا ۔
علیمہ خان واقعے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئی جبکہ خواتین کو پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا ۔
پی ٹی آئی کارکنان نے اس حرکت کے بعد شور شرابا کیا اور پولیس نے معمالات سنبھالنے کی کوشش کی ۔











