
سورس : فیس بک
کابل: افغان خبر ایجنسی خامہ پریس کے مطابق گزشتہ شب مشرقی افغانستان میں ہونے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی، جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ 0-6 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور اسی زلزلے سے تقریبأ 20 منٹ بعد 5-4 شدت کا ایک اور جھٹکا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی محسوس کیا گیا۔
افغان حکام کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا جہاں درجنوں ہلاکتیں ہوئی اور ہزار سے زائد اب تک زخمی ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ متعددلوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہے جن کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا جبکہ پاکستان میں بھی 12 بج کر 38 منٹ پر ملک کے مختلف شہروں جیسے ایبٹ آباد، مانسہرہ ، ہنگو، سوات، ملاکنڈ،روالپنڈی ، چترال، اسلام اباد اور پشاور میں بھی 6-4 کے آفٹر شاکس جھٹکے بھی محسوس کیے گیے جس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔










