سہیل واڑئچ کی من گھڑت خبر  شائع کرنے والے ادارے کے خلاف کاروائی ہوگی۔ ڈی جی ائی ایس پی آر ‎

فوٹو: سوشل میڈیا

راوالپنڈی : برسلز میں آرمی چیف کی جانب سے انٹرویو کی خبر کی تردید کرتے ہوے ڈی جی ائی ایس پی آر نے کہا کہ صحافی کی من گھڑت خبر شائع کرنے پر متعلقہ ادارے کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

‎تفصیلات کے مطابق ڈی جی ائی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برسلز میں کسی کو کسی قسم کا کوئی انٹرویو نہیں دیا اور نہ ہی آرمی چیف نے پی ٹی ائی یا بانی پی ٹی ائی کا کوئی ذکر کیا ہے۔

‎ڈی جی ائی ایس پی آر نے مزید کہا کہ برسلز میں سینکڑو لوگوں نے آرمی چیف کی تقریب میں شرکت کی جس میں سہیل واڑئچ بھی موجود تھے لیکن آرمی چیف نے کسی کو کوئی ونٹرویو نہیں دیا، ان کی خبر  شائع کرنے سے پہلے ادارے کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔ جب کہ اب ادارے کے خلاف کاروائی ہوگی۔

‎ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ فوج کا ۹ مئی کے واقعات پر وہی پرانا موقف ہے اور اس میں ملوث ہر کردار کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

متعلقہ خبریں۔