اورکزئی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل ، ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ جاری ۔

سورس : ایل ایس

اپر اورکزئی ماموزئی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک جوان قتل بارہ سالہ بچہ لاپتہ ہے ، ورثاء نے ہیڈ کوارٹر چوک میں احتجاج کیا ۔


‎اورکزئی میں نوجوان کے قتل کے خلاف ورثاء اور مقامی افراد نے شدید احتجاج کیا ، لواحقین نے میت کو لوئر اورکزئی میں رکھ کر دھرنا دیا اور قاتلوں کی فوری کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔


‎لواحقین کے مطابق نوجوان نظر گل کو بےدردی سے قتل کرکے پہاڑ میں پھینک دیا گیا ، جبکہ ساتھ موجود 12 سالہ کمسن لڑکا تاحال لاپتہ ہے ، مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بچے کو فوری بازیاب کیا جائے اور قاتلوں کو عوام کے سامنے لایا جائے ۔

متعلقہ خبریں۔