سورس : فیس بک
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹم کو شکست دے دی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے لیوس نے 60 ، کپتان شاۓ ہوپ نے 55 جبکہ روسٹن چیز نے 53 رنز بناۓ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، نسیم شاہ نے 3 جبکہ سلمان علی آغا، صائم ایوب اور صوفیان مقیم نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
281 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ ہوا اور صائم ایوب صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوۓ۔ پاکستان نے ہدف کو 48۰5 اوورز میں حاصل کر لیا ۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز 63 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، جبکہ کپتان محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 47 اور حسین طلعت نے 41 رنز بناۓ۔
حسن نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پاۓ۔ پاکستان نے تین میچز کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا میچ اتوار جبکہ تیسرا اور آخری میچ منگل کو کھیلا جاۓ گا۔