سابق پاکستانی کپتان کا بابر اعظم کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا مشورہ

سورس : سوشل میڈیا

. سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر اور کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک سینئر بلے باز کی ضرورت ہے۔

بابر اعظم نے اپنا آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔ واضح رہے کہ سیلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کا سلو اسٹرائیک ریٹ کو جواز قرار دیتے ہوۓ ٹیم سے باہر کیا تھا۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ بابر اعظم کس پوزیشن پر کھیلیں گے، وہ کوچ کا کام ہے البتہ میرا مشورہ ہے کہ وہ تیسرے نمبر پر آۓ ۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ فخر زمان کے انجری کے بعد پاکستان کو ایک سینئر کھلاڑی کی ضرورت ہے۔ اگر یہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں بابراعظم کو ضرور اسکواڈ میں شامل کر لیتا۔

متعلقہ خبریں۔