فوٹو: ایل ایس نیوز
عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور، کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار
گزشتہ ایک دہائی سے زیر تعمیر عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور،جو کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، میں کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم کا 95 فیصد کامکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی یہاں بین الاقوامی میچز کی میزبانی ممکن ہوگی ۔
سٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، جن کے لیے خوبصورت اور آرام داہ کرسیا نصب کی جا چکی ہیں۔
ٹیموں کے لئے جدید سہولیات سے اراسطہ دریسنگ روم اور ڈاگ اوٹ تعمیر کردیے گئے ہیں، جبکہ گراونڈ میں لگژری ڈھاکہ گاس گراونڈ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہے۔
اس کے علاوہ سٹیڈیم میں دو جدید ایل اے ڈی سکرینز بھی نصب کی جا چکی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ کام بھی جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
یاد رہے کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں آخری بار 2006 میں بین الاقوامی میچ کھیلا گیا تھا۔ بعد ازاں، 2016 میں عمران خان نے اس سٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ کیا تھا۔