اگر عمران خان کی صحت کے معاملات کو نظر انداز کیا جارہا ہے تو ہم اس کے خلاف ہیں ، صحت اور گھریلو مسائل سیاست سے بالاتر ہے ۔

فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے صحت کے بارے ث سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ایک سیاسی کارکن باعث تشویش ہےـ

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ حکومت اور نہ ہی ریاست کے لیے نیک شگون ہے ، عوامی نیشنل پارٹی نے اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، اے این پی سے زیادہ شاید ہی کسی جماعت کو سیاسی طور پر توڑنے اور دبانے کی کوشش کی گئی ہو ، اس کے باوجود ہم نے ہمیشہ جمہوری اقدار کا ساتھ دیا ہےـ

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور انکے خاندان کے ساتھ جب اسطرح کا عمل کیا جا رہا تھا، اے این پی نے اس وقت بھی کھل کر مخالفت کی تھی ـ

آج اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے معاملات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تو ہم اس کے بھی خلاف ہیں، آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جو بنیادی حقوق کے تحت آتی ہیں ـ

سیاست کو انتقام یا ذاتی دشمنی کے بجائے جمہوری اصولوں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر آگے بڑھا جائے ۔

متعلقہ خبریں۔