
فوٹو: ایل ایس نیوز
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی کی چار روزہ مہم مکمل ہوگئی ، جس میں کل 300 دودھ کے نمونوں کی چیکنگ کی گئی ۔
فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق صوبے کے بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر ناکا ندیوں کے دوران 278 دودھ کی گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی ، جن میں نمونے حاصل کرکے جانچ پڑتال کے لیے ٹیسٹنگ لیبارٹری منتقل کردئیے گئے ۔
فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 300 نمونوں کی چیکنگ کے بعد 219 تسلی بخش جبکہ 81 نمونے ملاوٹی اور غیر معیاری پائے گئے ، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مالکان پر لاکھوں روپے جرمانے عائد کیے گئے ۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق فری رمضان مہمات صوبے بھر میں جاری ہیں ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر معیاری خوراک کی نشاندہی اور ملاوٹ پر فوڈ اتھارٹی کو فوری اطلاع دیں ۔

