وزیر اعظم سے ملاقات بطور وزیراعلیٰ میرے عہدے کاتقاضہ تھا ورنہ بطور سیاسی کارکن وہاں کبھی نہ بیٹھتا،سہیل آفریدی

فوٹو: سوشل میدیا

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آج اسلامآباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات بطور وزیر اعلیٰ میرے عہدے کا تقاضہ تھا ورنہ بطور سیاسی کارکن وہاں کبھی نہیں بیٹھتا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کی دعوت وزیر اعظم نے دی تھی، جس میں این ایف سی سمیت وفاق پر صوبے کی جانب سے واجب الادا رقوم کے حوالے سے معاملات زیر غور ائے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اب تک 26 ارب روپے اپنے جیب سے ضم شدہ آضلاع میں لگا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے پلاننگ احسن اقبال اور ان کے ٹیم کو آج ہے مشیر خزانہ مزمل اسلم سے ملاقات کی ہدایات جاری کردیے۔

متعلقہ خبریں۔