
فوٹو سوشل میڈیا
وزیر اعلی سہیل آفریدی کو الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ، پشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو وزیر اعلی سہیل آفریدی کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ، الیکشن کمیشن کاروائی جاری رکھے لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہ کریں ۔
پشاور ہائیکورٹ میں سہیل آفریدی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا ۔
عدالت نے چودہ روز کے اندر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ، الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ دینے سے بھی روکھ دیا ۔

