کوہستان مالیاتی سکینڈل کے ملزم ممتاز خان کا نیب کے ساتھ چار ارب پچاس کروڑ روپے کی پلی بارگین۔

فوٹو : سوشل میڈیا

پشاور: کوہستان مالیاتی سکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے ائی ہے، چئیر مین نیب کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے بعد پلی بارگین کی درخواست دی تھی جو کہ نیب کی جانب سے منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم ممتاز خان کوہستان سکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر خان کے بے نامی دار ہے اور ڈمپر ڈرائیور بھی ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی کے مطابق مرکزی ملزم کے بے نامی دار کی حیثیت سے ممتاز خان کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوئی۔

جس کے بعد تفیش کے دوران ملزم کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے بھی ملزم کی پلی بارگین کی توثیق کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں۔