کروڑو کی نمبر پلیٹس؟ شوق کی حد یا حیثیت کی دوڑ ؟

فوٹو: سوشل میڈیا

پشاور: محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے محصولات میں اضافے کے لیے گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس نیلام کردیے، جہاں منفرد نمبر پلیٹس حاصل کرنے کے لیے بولی کا سلسلہ خوب گرم رہا۔

بولی میں وزیر۔1 نمبر پلیٹ سب پر بازی لے گیا، جو کہ ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔ دوسرے نمبر پر آفریدی۔1 نمبر پلیٹ ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے میں فروخت ہوا جو کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے حاصل کیا، جبکہ تیسرے نمبر پر خان۔ 1 ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے میں فروخت ہوا-

ان ناموں کے علاوہ دیگر ناموں سے منسوب نمبر پلیٹس بھی خاصی مہنگی فروخت ہوئی، جس میں پشاور-1ایک کروڑ روپے،ہری پور۔1 80 لاکھ، یوسفزائی۔1 49 لاکھ 20 بیس ہزار ، درانی۔1 16 لاکھ 60 ہزار، صوابی۔1 12 لاکھ، ملاکنڈ۔1 12 لاکھ پچاس ہزار میں نیلام ہوا۔

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ آئندہ چوائیس نمبر پلیٹس جدید ای بڈنگ سسٹم کے تحت منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں۔