
فوٹو : سوشل میڈیا
پشاور: پشاور کا سب سے بڑا ٹرانسپورٹ کا منصوبہ زو پشاور ایک اور عالمی ایوارڈ Transport Decarbonisation Award کی لیے نامزد ہوگیا۔ یہ ایوارڈ ان منصوبوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے رویوں میں مثبت تبدیلی کے ذریعے پائیدار سفری عادات کو فروغ دیا ہو۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق زو پشاور کو Best behavior change and public engagement کے زمرے میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
اعزاز حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے پائیدار اور ماحول دوست اربن ٹرانسپورٹ کے فروغ کی کوششوں کا اعتراف ہے۔
ترجمان کے مطابق خواتین، بچوں بزرگوں اور معزور افراد کے سفر کے رویوں میں نمایاں مثبت تبدیلی سامنے آئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی زو پشاور پانچ مختلف عالمی ایوارڈ اپنا نام کرچکا ہے۔











