فائل فوٹو
پشاور: معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے سال نو کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیا سال نئی امیدوں، نئے عزم اور بہتر مستقبل کی نوید لے کر آتا ہے ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سال 2025 پاکستان کی تاریخ کا میں غیر آئینی ترامیم اور جمہوریت پر حملوں کا سال ثابت ہوا۔ سال 2026 عوامی منڈیٹ کی واپسی اور جعلی حکومتوں کے خاتمے کا سال ہوگا۔
خیبر پختونخوا میں شفاف طرز حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کا سفر مزید تیز کیا جائے گا۔
عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی خدمات و سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کئے جائیں گے۔











