نوشہرہ میں بلدیاتی نمائندوں نے 5 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج کی تیاری تیز کر دی۔

فوٹو: ایل ایس نیوز

پشاور: تحصیل چیئرمین پبی غیور خٹک کی رہائشگاہ خٹک باغ میں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اور میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کی۔
اجلاس میں صوبہ بھر کے تحصیل میئرز، چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے بلدیاتی نظام کو کمزور کرنے، ترقیاتی فنڈز اور اختیارات کی عدم فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں حمایت اللہ مایار کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 5 جنوری کے احتجاج میں ہزاروں بلدیاتی نمائندے شریک ہوں گے،
جبکہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج میں توسیع کی جائے گی

متعلقہ خبریں۔