شہریوں کے لئے خوشخبری ،شناختی کارڈ بنوانے کے قوانین تبدیل

فوٹو: ایل ایس نیوز

شہریوں کے لئے خوشخبری ،شناختی کارڈ بنوانے کے قوانین تبدیل

اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریجیسٹریشن اتھارٹی کے ترجمان سید شباہت علی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے شناختی نظام کو عوام کے لیے مزید آسان اور محفوظ بنانے کے لیے قومی شناختی قوانین مین نمایاں تبدیلیاں کیں۔

نئے قوانین کے مطابق شادی، طلاق ، پیدائش اور موت کے سرٹیفیکٹس یونین کونسل جاری کرے گا۔

تین سال سے کم عمر بچوں کے لیے بغیر تصویر والا سرٹیفیکیٹ برقرار رہے گا، جبکہ تین سے دس سال کے بچوں کے لیے ب فارم بنانے کے لیے تصاویر اور بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار۔

دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لئے نیا سی آر سی بنے گا جو پاسپورٹ بنوانے کے لیے ضروری ہے، پرانے ب فارم پر پاسپورٹ نہیں بنے گا۔

نئی قوانین کے بعد شادی شدہ خواتین کو شناختی کارڈ پر والد یا شوہر کا نام درج کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا، جبکہ ایک سے زائد شادیاں کرنے والے مردوں کے کوائف بھی ایف آر سی میں شامل ہونگے۔

نئی قوانین کے بعد نادرا کی آفیشل ایپ سے اب فیملی کی تفصیلات لینا ممکن ہوگیا، وراثتی معاملات اور قانونی امور میں ایف آر سی قابل قبول ہوگا۔

اس کے علاوہ بغیر چپ والے پرانے شناختی کارڈ کے خصوصیات شامل کرلی گئی ہیں۔

ترجمان نادرا کا مزید کہنا تھا کے یہ اقدامات بچو کے شناخت کو مزید محفوظ درست اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں۔