سولہ دسمبر 2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین اور ناقابل فراموش دن ہے۔ ایمل ولی خان

فائل: فوٹو

16 دسمبر 2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین اور ناقابل فراموش دن ہے۔ ایمل ولی خان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے گیارہویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن پشاور میں ظلم و بربریت کی جو داستان رقم کی گئی تھی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔گیارہویں برسی کے موقع پر اس المناک سانحے کے شہدہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا اس عظیم سانحے میں متاثرہ خاندان آج بھی ریاست سے انصاف کے منتظر ہے۔ واقع میں ملوث کردار اور سہولت کار آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔

ایمل ولی نے کہا کہ واقعے کے بعد دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کی صورت میں ایک متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا گیا جو کہ آج بھی ایک متفقہ دستاویز ہے، مگر اس پر جزوی عملدرآمد نے اس کی آفادیت کو کمزور کردیا۔

اے این پی سانحہ آرمی پبلک سکول کے تمام شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور مکمل اظہاریکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہےکہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے دہشتگردی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں۔