
فوٹو : سوشل میڈیا
وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد جلسے میں کسی کو دھمکی نہیں دی دی ۔
شفیع جان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے اور قانون و آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ، وزیر اعلی نے الیکشن میں مداخلت کے معاملے پر تناظر میں بات کی ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو الیکشن کمیشن کے نوٹس پر قانونی ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں ، خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کو بھی الیکشن میں لیول پلئینگ فیلڈ دی ہے ۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے ، الیکشن کمیشن ذاتیات پر اتر آئی ہے ۔
یاد رہے کہ وزیر اعلی نے ایبٹ آباد جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے بھی نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی تو وہ صبح کی روشنی کو نہیں دیکھ پائیں گے ۔
جس کے بعد الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی کو نوٹس بیجھتے ہوئے طلب کرلیا ہے ۔










