کراچی دورے کے دوران سہیل آفریدی کی کیا مصروفیات ہونگیں ؟

فائل فوٹو

پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی دورہ لاہور کے بعد آج تین روزہ دورے پر کراچی روانہ ہو گئے جہاں پر وہ سٹریٹ مومنٹ میں تیزی لانے کے لیے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کرینگے۔

وزیر اعلی کے معاون خصوصی شفیع جان نے دورے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی آج کراچی پہنچنے کے بعد انصاف ہاوس میں پارٹی قیادت سے ملاقات کے بعد کراچی پریس کلب کا دورہ کریں گے۔

شفیع جان کے مطابق سہیل آفریدی ہفتہ کے روز ریلی کی صورت میں حیدر آباد جائیں گے، حیدر آباد بار اور پریس کلب میں خطاب کریں گے، جبکہ اسی روز آئی ایس ایف کنونشن، سندھ کابینہ اور دیگر معززین سے ملاقات کرینگے۔

وزیر اعلی سہیل آفریدی اتوار کو آئی ایل ایف، سینئر وکلاء کے علاوہ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی یشن سے ملاقات کریں گے، جبکہ اسی روز مزار قائد پر حاضری کے بعد مزار قائد پر جلسہ منعقد کرینگے۔

دورے کے آخری روزے یعنی پیر کو سہیل آفریدی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے، جبکہ اسی روز سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کے بعد واپس پشاور روانہ ہونگے۔

متعلقہ خبریں۔