
فوٹو: ایل ایس نیوز
پشاور: کیلاش قبیلے کا مزہبی تہوار چترموس (چاؤموس)اختتام پذیر، تہوار کیلاش کے تینوں وادیوں رمبور، بریر اور بمبوریت میں منایا گیا جس میں مختلف مذہبی رسومات کی ادائیگی کی گئی۔
فیسٹول میں ملکی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاحوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
فیسٹول کے لیے خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ کیلاش ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھی سیاحوں کومختلف سہولیات فراہم کی گئی۔
چترموس تہوار میں اتحاد اور آتفاق کا پیغام دینے کے لیے پھل، سبزیاں اور خشک میواجات تقسیم کیے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ تہوار موسم سرما کیلئے خوشی اور امن کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔







