چارلی کرک کے مبینہ ملزم دو دنوں کے اندر گرفتار، قتل میں کونسا اسلحہ استعمال ہوا ؟

فوٹو: فیس بک

دس ستمبر کو امریکی یونیورسٹی (یوٹا یونیورسٹی) میں قتل ہونے والے قدامت پسند تنظیم (ٹرننگ پوئنٹ ) کے شریک بانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار۔

ذرائع کے مطابق 12 ستمبر کو (کل) یوٹا کے گورنر سپینسر کوکس نے اعلان کیا کہ ہم نے چارلی کرک کے مبینہ ملزم ٹائلر رابنسن کو گرفتار کر لیا۔

یوٹا کے گورنر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ٹائلر رابنسن کے خاندان کے ایک شخص نے اپنے ایک دوست کو بتایا اس نے اعتراف جرم کرلیا۔ جس کی بعد اس کی دوست نے شیرف کے دفتر کے ساتھ رابطہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا گیا کہ انہیں ایک ایکشن رائفل ملی ہے جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر وہ رائفل چارلی کرک کے قتل میں استعمال گیا گیا تھا۔

جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کی گرفتاری کی تصدیق کی ۔

یاد رہے کہ چارلی کرک بزات خود ایک مصنف اور اور پوڈکاسٹ کے میزبان تھے۔ ان کے بارے میں یہ بھی مانا جاتا ہے کہ انہوں (چارلی کرک) نے نوجوان ووٹروں میں ریپبلکن پارٹی کے حمایت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں۔