
فوٹو: ایل ایس نیوز
اقبال پلازہ پشاور کے باہر سی سی پی او میاں سعید کی جانب سے لگائے گئے ناکے پر خواجہ سراؤں نے شکایات کے انبار لگا دیے ۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے ، اقبال پلازے کے باہر لگائے گئے ناکے کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ بند کیا جائے ۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کے ذریعے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے ، اور تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ظلم ، تشدد اور بے روزگاری کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ مسائل کے مستقل حل کے لیے ضروری ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ہماری بھرتیاں کی جائے ، اس کے ساتھ آئی جی پختونخوا سے مطالبہ کیا کہا کہ محکمے میں موجود کالی بھیڑیوں کو باہر کیا جائے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقبال پلازے پر چیکنگ کے نام پر پیسے اور روزی روٹی نہ چھینا جائے بلکہ عزت اور روزگار فراہم کریں۔








