پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے آدم کی اصل شہریت معما بن گیا؟

فوٹو : سوشل میڈیا

‎منگل کی شام کو پشاور پولیس نے راولپنڈی پولیس کے ساتھ مشترکہ طور پر واہ کینٹ کی ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں انتہائی مطلوب ملزم آدم کے خان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس کے دو دیگر ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں قتل کر دیا اور بیان جاری کیا کہ ملزم آدم خان افغان شہری تھا اور قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری زمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔


‎پولیس کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر آدم خان کے چاہنے والوں نے ہلچل مچا دی۔ ان کے مطابق آدم خان بنیادی طور پر خیبر پختونخواہ کے ضلع مہمند کا رہائشی تھا اور پشاور میں مقیم تھا۔صارفین کے مطابق  آدم خان اسلحہ اور سیکیورٹی زاتی دشمنی کی وجہ سے رکھتے تھے۔

‎پولیس کے مطابق ملزم سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باوجود خود کو حوالہ کرنے سے انکار کرتے تھے اور روپوش تھے۔ خود کو محفوظ رکھنے کیلئے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور دستاویز بنائے تھے تاکہ پولیس سے روپوش رہنے میں کامیاب رہے۔

‎یاد رہے سوشل میڈیا پر آدم خان کی شہرت ان کی خوبصورت جوانی اور طرز زندگی بنی۔

متعلقہ خبریں۔